بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں، زونل کمیٹی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کا کہنا تھاکہ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھاکہہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔