بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کتنا سستا ہوا؟

کراچی (نیوزڈیسک)ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے ثمرات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں کاروبار کےاختتام پر ڈالر 292.78 روپے کا ہو گیا ہے۔
جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 1.1 روپے سستا ہوا، گذشتہ روز ڈالر 293.88 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4.07 روپے سستا ہوا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہوکر 296 روپے کا ہوگیا ہے۔