بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نےعید الفطر خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ نہ منانےکا اعلان کیا ہے، پی ڈی ایم کےسربراہ نے کہا ہے کہ عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق منائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ چلیں گے، ہماری عید آج نہیں ہے، ہم کل عید منائیں گے۔