بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی دفاعی تجزیہ کارکی پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی تصدیق ،عمران خان کامعاملے کی سماعت کے لیے چیف جسٹس سے کمیشن بنانے کامطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ واشنگٹن میں ہمارے ایلچی کو ڈونلڈ لو کی طرف سے دی گئی دھمکی اورپاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی امریکی ساز ش کی تصدیق کے بعدچیف جسٹس کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ کمیشن بنائے جو اس بات کی عوامی سماعت کرے کہ اس سازش میں کون کون لوگ شامل تھے۔پیرکواپنے ٹوئٹرپیغا م میں سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ ایک ایسا وزیر اعظم جو امریکی مطالبات پر عمل کرے گا،

جو روس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط نہیں کرے گا اور جو چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کو کم کرے گا۔اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا اور شہباز شریف جیسا مکار، گھٹیا وزیر اعظم لایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نے امریکی دفاعی تجزیہ کارکے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے دئیے گئے اعترافی بیان کی ویڈیوشیئرکرتےہوئے کہاکہ اگر کسی کو امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے بارے میں کوئی شبہ ہے تویہ ویڈیوان کے تمام شکوک وشبہات دورکردے گی کہ کیوں ایک جمہوری طورپرمنتخب وزیراعظم کواپنے عہدے سے ہٹایاگیا

واضح طور پر امریکہ ایک فرمانبردار کٹھ پتلی وزیر اعظم چاہتاہےاوراجازت نہیں دے گاکہ پاکستان یورپ کی جنگ میں اپنی مرضی کرے ،انہو ں نے بائیڈن انتظامیہ سےسوال کرتے ہوئے کہاکہ 220 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کی سازش میں ملوث ہو کر، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم یا بڑھایا ہے؟