بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت تبدیلی میں امریکی سازش، ویڈیو سےشکوک دور ہو جانے چاہئیں ،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزاعظم عمران خان نے امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کی طرف سے ان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار کا اعتراف کرنے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ کسی کو اگر حکومت تبدیلی میں امریکی سازش پر شبہ ہے تو اس ویڈیو سے شکو ک دور ہو جانے چاہئیں۔ عمران خان نے کہاکہ کیسے ایک جمہور طو رپ منتخب وزیراعظم اور اس کی حکومت کو ہٹایا گیا ہے ،واضح ہے کہ امریکہ فرمانبراد کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم جو غیرجانبدار انتخابا ت کی اجازت نہ دے ، انہیں ایسا وزیراعظم چاہیے جو امریکی مطالبات پر عمل کرے ، روس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط نہ کرے اور چین کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کم کرے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی وزیراعظم آزادخارجہ پالیسی کا دعویٰ کر ےگا تو ہٹادیا جائے گا،اور منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر شہبازشریف جیسا مکار وزیراعظم لایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ رجیم چینج کرکے 22کروڑ سے زائد آبادی والے ملک کے وزیراعظم کو ہٹایا گیا، بائیڈن سے سوال ہے کہ کیا امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟ ۔انہو ں نے کہاکہ امریکی رجیم تبدیلی کی سازش مراسلے میں بھی واضح تھی ،چیف جسٹس کا فرض بنتاہے کہ وہ ایساکمیشن بنائیں جو اس معاملے کی عوامی سماعت کرے ،کمیشن تعین کرے کہ اس  سازش میں کو ن کون ملوث تھا؟تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کس کس نے ملک کے ساتھ غداری کی، انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں، یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہے، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کیلئے نکلنا ہے