بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیویارک میں مسلسل طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ایمرجنسی نافذ

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہر طرف تباہی مچا دی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی، سیلابی ریلوں کی وارننگ کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد اب گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے، دن کے اختتام تک شہر میں7 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیش گوئی ہے۔  مسلسل بارش کے باعث پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

تصویری کہانی

ولیمزبرگ شدید سیلاب سے متاثر ہوا۔
ولیمزبرگ میں شدید بارش کے بعد ایک شخص اپنی سائیکل کے ساتھ سیلاب زدہ گلی سے گزرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
بروکلین میں سیلاب زدہ گلی میں ایک کار چل رہی ہے۔ 
ایک عورت چھتری کو پکڑے ہوئے بارش اور سیلاب کے پانی سے گزر رہی ہے۔ 
بروکلین میں ایک شخص سیلابی پانی میں نالے سےکوڑا  صاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
بروکلین، نیویارک میں سیلاب زدہ گلی کا ایک منظر.