بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چھاتی کے کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نئی گولی کی منظوری دے دی گئی

واشنگٹن: طبی سائنس کے میدان میں چھاتی کے کینسر کے علاج کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مرض کے ابتدائی مرحلے کے علاج کے لیے ایک نئی گولی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

طبی رپورٹس اور ماہرین کے مطابق اس نئی گولی کی منظوری سے چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نمایاں آسانی اور بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے، جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دوا مستقبل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہو جائے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس گولی کے استعمال سے مریضوں میں کینسر کے دوبارہ حملہ آور ہونے یا موت کے خطرے میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ مزید برآں، اس نئی دوا میں چھاتی کے کینسر کی تقریباً 70 فیصد مختلف اقسام کے علاج میں استعمال کیے جانے کی گنجائش موجود ہے، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں مریض مستفید ہو سکیں گے۔