انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 23 پیسے کی کمی ہوگئی، جب کہ ستمبر میں پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، کریک ڈاؤن کے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 1.23 روپے کی کمی کے ساتھ 286.50 روپے پر آگیا۔
حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے، اور اسی تسلسل کے باعث روپے نے ستمبر میں بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزازحاصل کیا ہے، جب کہ سونے کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔









