گلاسگو : کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد بھارتی عہدیداران کو عالمی سطح پرسُبکی کا سامنا ہے، بھارتی اعلیٰ سفارتکار وکرم دوریسوامی کو گلاسگو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا۔
گلاسکو میں بھی بھارتی سفارتکار کی جگ ہنسائی کا واقعہ سامنے آگیا، بھارتی سفارتکار کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
سکھ مظاہرہن کو دیکھ کر بھارتی سفارتکار گوردوارے سے اپنی گاڑی بھگا کرلے گیا، بھارتی سفارتکار پر گوردوارے میں داخلے پر پابندی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد لگی۔
ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق وکرم دوریسوامی کو کمیونٹی اور قونصلر کے مسائل پر بات کرنے کے لیے عبادت گاہ میں مدعو کیا گیا تھا، اس ذلت آمیز واقعے کے بعد بھی بھارتی سرکار اپنی غلطی پر شرمسار ہونے کے بجائے سکھوں کو دھمکانے لگی۔









