اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ چاہتے ہیں ا لیکشن وقت پر ہوں۔
نجی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےاحسن اقبال نے کہاکہ چاہتے ہیں ا لیکشن وقت پر ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ الیکشن ملتوی کرنے سے بے یقینی پیدا ہوگی۔
ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان کی انتخابات کے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے، کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔








