بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھ گیا ’ایران اور افغانستان پیسے بھیجے جاتے ہیں

 

کراچی:ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھ گیا۔ بھتے کی رقم منشیات اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنید شیخ نے کہا کہ بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والا گروپ بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

انھوں نے بتایا کہ شاہد میمن اور آصف میمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی کے مطابق ملزمان کو دبئی سے کالز موصول نے پر ٹریس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان سات کے قریب وارداتیں کرچکے ہیں۔

جنید شیخ کے مطابق دبئی اور ایران سے یہ لوگ آپریٹ کرتے تھے جبکہ ایران اور افغانستان پیسے بھیجے جاتے ہیں۔