اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی شہادت کے غمگین دن ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نگران سیٹ اپ پیپلز پارٹی کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا۔ نگران سیٹ اپ میں مسلم لیگ ن کے کچھ ارکان انتہائی قریبی ہیں۔ہم ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا فوکس اس وقت عوام کی پریشانی، مہنگائی ہے۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہاکہ پاکستان میں اس وقت بہت ابہام ہے۔ہمارا فوکس اس وقت ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہونے چاہیئں۔








