بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ محمود قریشی سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

 

راولپنڈی: سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

اہل خانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی۔

سابق وزیر خارجہ سے ان کے بیٹے زین قریشی، اہلیہ ماہین قریشی، بیٹی مہر بانو، بہو ماہ نور قریشی نے ملاقات کی، شاہ محمود قریشی سے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے نے بھی ملاقات کی۔