راولپنڈی(ممتازنیوز) ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں سکیورٹی فورسزنےفائرنگ کے تبادلے کے دوران10 دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے پیزو میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیااس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں دس دہشت گردمارےگئے۔ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمدہوا۔
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، 10 دہشت گردہلاک








