لاہور : پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شیرانوالہ گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں پیٹرول پمپ پر آئل بھرتے ہوئے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے سے پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں جل گئیں۔
واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگی آگ اور دیگر متاثرہ گاڑیوں پر قابو پالیا۔








