بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوکاڑہ: خاور مانیکا کیخلاف کرپشن کیس کا فیصلہ محفوظ

اوکاڑہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتارخاور مانیکا اور اینٹی کرپشن کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خاورمانیکا کو اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکلاء کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

خاور مانیکا کے وکیل اور اینٹی کرپشن کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سینیئر سول جج ابرار خان کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،

محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔