پاکستان ائرلائنز کی فلائٹ کوکینیڈا میں روکےجانے کے معاملے پرانتظامیہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازکو واجبات کی وصولی کے لیے روکا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول کمپنی کی شکایت پرٹورنٹو سے لاہورجانے والی پروازکو روکاگیا جس کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے کی تاخیرہوئی۔
قومی ائر لائن کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مسافروں کی بوڈنگ کا عمل بھی رک گیا تھا۔
فیول کمپنی کے دولاکھ ڈالرز واجبات کی ادائیگی کے بعد پرواز کو روانگی کی اجازت دے دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فلائٹ آپریشن معمول کےمطابق ہے۔









