اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایات پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔









