اسلام آباد(نیوزڈیسک)یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس سکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے جس پر یورپی ارکان پارلیمنٹ نے2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
Alhamdolillah, I am pleased to share that the EU MEPs have decided to roll over the rules on the Generalised Scheme of Preferences (GSP) till 2027.
The European Council is expected to give its final approval for the extension of the current Scheme soon.
I take this opportunity… pic.twitter.com/ANQvHX9Jj5
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) October 5, 2023
اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی جی ایس پی پلس سکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پرفیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔









