بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن سے سعودیہ، پھر پاکستان: نواز شریف کی واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا۔ نوازشریف کا 9 اکتوبرکولندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان کے مطابق امکان ہے کہ وہ 9 اکتوبرکولندن سےسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 14 اکتوبر کو دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کا دبئی سے چین اورقطر جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے ہوں گے۔

وطن واپسی سے دو روز قبل ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 19 اکتوبر کو لاہورہائیکورٹ میں دائرکئےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کی شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے اورحفاظتی ضمانت ملنے پر لاہورائرپورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے۔

نوازشریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی جانب سے ملک بھر سے قافلوں کو 4 بجے مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔