پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتا دی۔ شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔
میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں۔ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے۔ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہوگا۔
میں انشاللہ خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا- @SHABAZGIL #الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو pic.twitter.com/JzgExaHL1S
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2022









