بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخالف قید میں ہو اور میں جلسے کروں مزا نہیں آئے گا، چاہتا ہوں ہر سیاستدان جیل سے باہر آئے ،فضل الرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے ہاتھ کھلے ہیں تو میرے مخالف کے بھی ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں، چاہتا ہوں ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’مخالف قید میں ہو اور میں جلسے کروں، مزا نہیں آئے گا‘۔ لوگ اقتدار اور مفادات کی جنگ لڑتے ہیں۔ اللہ کرے نوازشریف جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا ہے، معاملات وقت کے ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔کچھ حقائق ہمیں تسلیم کرنا چاہئیں، غور کرنا ہوگا ہماری مشکلات کیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل،امریکا اور اس کے پاکستان میں سہولتکاروں کوشکست دی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخالف قید میں ہو اور میں جلسے کروں مزا نہیں آئے گا، چاہتا ہوں ہر سیاستدان جیل سے باہر آئے ۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں ہمارے نوجوان اچھی طرح جانتے ہیں ، کچھ حقائق کو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ، ملک کو داخلی وخارجی مشکلات کا سامنا ہے ،معاملات وقت کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔