بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر

اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حماس کی اعلیٰ قیادت نے مسکراہٹوں کے ساتھ سجدہ شکر ادا کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دفتر میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت بشمول اسماعیل ہانیہ ، دیوار پر نصب بڑی اسکرین پر جنگجوؤں کی پیش قدمی اور حملے دیکھ کر مسکراتے اور سجدہ شکر کرتے دکھائی دیے۔

 

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ حماس کے حملے میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کو حماس نے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 198 فلسطینی شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔