اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی صداقت عباسی نے کہاہے کہ نومئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کانتیجہ تھا،پی ٹی آئی کا بیانیہ تھاکہ مقابلہ اسٹیبلشمنت کے ساتھ ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں صداقت عباسی نے کہاکہ سات مئی کو میٹنگ میں طے ہوا کہ چیئرمین گرفتا ہوئے تو ردعمل دینا ہے، سات مئی کو اہداف طے کرلئے گئے ،چیئر مین چاہ رہے تھے کہ بڑا ری ایکشن ہو تو ادارہ دباؤ میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ 4 مئی کو پلان بنا کہ6 مئی کو جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنی ہے۔7 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی کی گرفتاری پر ایکشن لینا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ مزاحمت کے بعد مفاہمت کا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نو مئی کے بعد فیملی کےساتھ گلگت بلتستان چلا گیا تھا۔ ایک ماہ دوست کے گھر رہا سات مئی کو زوم میٹنگ بشری بی بی کی تجویز پرچلائی گئی۔









