بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی(ممتازنیوز)میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ ادا۔8 اور 9اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئیمیجر رضا علی شہید کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کی گئینماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیحوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کی گئی جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کیپاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔