بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ ججز کی بالکل مختلف آرا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں،چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی کی تعریف کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ایم کیو ایم کے وکیل فیصل  صدیقی کی تعریف کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیس میں سوال دوسرے فورمز سے سپریم کورٹ میں اپیل آنے کا نہیں، سوال سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دینے کا ہے۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے اختیار پر قانون سازی نہیں ہو سکتی، جسٹس منیب اختر، جمال خان مندوخیل اور حسن اظہر رضوی کے فیصلے پڑھ کر سنائے گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ میں ’’لائٹر نوٹ‘‘ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرناچاہتا ہوں،آپ ججز کی بالکل مختلف آرا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ قانون میں اپیل لارجر بنچ کے سامنے بھیجنے کا کہا گیا،کیا یہ لارجر بنچ تمام نئے ججز پر مشتمل ہوگا؟کیا پہلے کیس سننے والے بنچ ہی نئے جج شامل کرکے لارجر بنچ بنایا جائیگا؟