لندن : سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کے کا ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا سے پریشان نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اسکرین شاٹ اپلوڈ کیا ہے جو کے ان کے نام سے منسوب ہے۔ اس اسکرین شاٹ ان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ’ اسرائیل زندہ باد اور میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔
ان کے نام سے منسوب اس اسکرین شاٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ نند نے میں مجھے یہ (بظاہر فیک پوسٹ) اس پیغام کے ساتھ بھیجا ہے کہ ’اپوزیشن مصروف ہے‘‘
جمائما نے مزید لکھا کہ ’یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ جعلی پوسٹ ہے۔
ان کی طرف سے کی گئی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصروں میں مصروف ہیں۔
سیف اعوان نامی سوشل میڈیا صارف نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ علیمہ خان اب بھی آپ کے ساتھ رابطے میں ہے اعتراف کرنے کا شکریہ۔
واضح رہے کہ جمائما کے نام سے کیے گئے اس ٹوئٹ میں ’لانگ لیو اسرائیل‘ کی جگہ ’لانگ لانگ اسرائیل‘ لکھا ہے اور یہ ایسی غلطی ہے جو ویسے بھی انگریزی کا کوئی پڑھا لکھا اہل زبان نہیں کرسکتا۔









