بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر سے مسائل بڑھے، منیر اکرم

نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا۔

چین اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل نے چیلنجز بڑھا دیے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہورہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کے لیے پیغامات کو واضح اور موثر انداز میں سنا جانا چاہیے۔