لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے روس کے لیے سروس سیکٹر کی برآمدات اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر 63 روسی شخصیات و اداروں پر پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق روس کو برطانیہ کی انتظامی مشاورت، اکاو نٹنگ، پی آر سمیت دیگرخدمات تک رسائی نہیں ہوسکے گی۔برطانوی خدمات تک روس کی رسائی پر پابندی سے کریملن پر مزید دباو پڑے گا، روس کیخلاف پابندیاں یوکرین میں روسی صدر کو ناکام کردیں گی۔دوسری جانب برطانوی ٹیک اینڈ ڈیجیٹل اکانومی کے وزیر کرس فلپ کا کہنا ہے کہ روسی میڈیا گروپ آر ٹی، اسپوٹنِک پر برطانیہ میں پہلے ہی پابندی ہے، اب ان اداروں کی برطانیہ میں ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاونٹس اور ایپس پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔
برطانیہ نے 63 روسی شخصیات و اداروں پر پابندی عائد کردی







