بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی کرکٹ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا

دھرم شا لہ: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ میچ دھرم شا لہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور بولنگ کا انتخاب کیا، البتہ بارش اور موسم کی وجہ سے میچ کی ایک اننگز 43 اوورز تک محدود کردی گئی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے۔