بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا،عظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔میڈیا سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہ کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔