بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھانا بنانے میں بشرابیگم کا کوئی مقابلہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں دیسی گھی میں پکایا ہوا دیسی مرغ کھانے میں بہت پسند ہے۔

ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس عمر میں زیادہ کھانا نہیں کھاتا کیونکہ زیادہ ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا۔

عمران خان نے کہا کہ بشری بیگم کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا کھانا پکانے میں، وہ بہت اچھا کھانا بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا تب میں نے کوئی سات آٹھ مرتبہ ہی باہر سے کھانا کھایا ہو گا۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ گھر کا کھانا ہی کھاوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جاپانی، چینی اور تمام طرح کے کھانے کھائیں ہیں لیکن دیسی کھانے مجھے زیادہ پسند ہیں۔