اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہبازگل نے کہاکہ میں نے اپنے کسی مخالف کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایااورنہ بدتمیزی کی زبان استعمال کرنے کیخلاف سخت زبان استعمال کرتا ہوں،کہتے تھے کہ وقت آنے پر میں سب سے پہلے بھاگ جاوں گا،جمعہ کومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شہباز گل کاکہناتھاکہ بیگ لےکر نہیں بھاگا،
بیساکھی لے کر بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،میں دھمکیاں سن کر سر جھکانے سے انکار کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ گاڑی کودو دفعہ ہم نے راستہ دیااس نے گاڑی اوورٹیک نہیں کیاہماری گاڑی کے پیچھے لگادیابڑی مہارت سے اس نے ہماری گاڑی کوٹکرماری،سات ایسے لوگ ہیں جومجھے ق ت ل کراناچاہتےہیں اگر مجھے کچھ ہوگیاتومیں نے نام لکھوادئیے ہیں وہ لوگ ذمہ دارہیں میں یہ نام آزادمیڈیاکوبھی دوں گا،اگرمجھے یاعمران خان کوکچھ ہوجائے
توان کوقانون کےد ائرے میں لایاجائے،مریم کابیان ہے ان کوکرش کرناچاہیے،انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑاہواتھااگرمیری جان بھی چلی جائے میں خان کے ساتھ ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا،رات کومیرانام لسٹ میں ڈال دیاگیا،شہباز شریف کاراناثناء اللہ کے ساتھ حادثے میں ہاتھ ہوگا









