اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آج الیکشن کمیشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی لوٹوں کے کیس کی سماعت ہے۔
آج الیکشن کمیشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی لوٹوں کے کیس کی سماعت ہے. دستاویزی ریکارڈ / ٹی وی ریکارڈنگ موجود ہے. ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے. کیا آج فوری انصاف کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے باہر بھی قیدیوں کی گاڑی کھڑی کی جائے گی؟ معصومانہ سوال #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ دستاویزی ریکارڈ اور ٹی وی ریکارڈنگ موجود ہے، ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے۔









