بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حرا مانی طعنے دینے والے شوہروں کے حق میں بول کر مشکل میں پھنس گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی طعنے دینے والے شوہروں کی حمایت میں بیان دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا جس پرمانی مجھے اتنے طعنے دیتا تھا کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو، جس پر میں مانی کو کہتی تھی کہ میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں، لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتاتھا۔اداکارہ نے بتایاکہ مجھے لگتا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مانی نے طعنے دے دے کر میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے تھے۔ حرا مانی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صارفین نے مزید کہا اداکارہ حراکا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے حرا مانی کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہیے۔ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔