اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کے پی،اسلام آباد، جی بی اور آزاد کشمیر میں درجۂ حرارت معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بالائی وسطی سندھ، وسطی جنوبی پنجاب کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے ۔
بلوچستان میں بھی درجۂ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فصلوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ، زیادہ درجۂ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت بھی بڑھ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے گرمی بڑھنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔








