بنگلورو: ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے۔









