بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف سے 5 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورپانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ،
سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازنے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین ،احمد رضا مانیکا ،آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے ۔
شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ ، پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے ،
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے،
پارٹی میں شامل ہونےو الے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے،