بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احسن اقبال کی سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سی پیک سے متعلقہ منصوبوں اور چینی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک سیکورٹی پراعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔احسن اقبال نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں غیر روایتی ہتھکنڈوں کی جنگ ہے، سانحہ کراچی یونیورسٹی پر تشویش ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ماہ سی پیک سیکورٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیہ سے ہو سکتا ہے، قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی قیادت کو مل کر بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے قدم اٹھانے ہیں۔