بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمہ؛ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ولید اقبال نے مقدمہ درج کرنے پر پولیس اور انتظامیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس وزارت انسانی حقوق، داخلہ، آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آباد کو جاری کیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو 9 مئی کو اجلاس میں طلب کیا ہے، اجلاس میں حکام کو تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف تمام درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کا بھی جائزہ لے گی، اجلاس میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پر سعودی عرب میں کسی کارروائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔