بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

15کلومنشیات کیس کے دوملزم کون ہیں،راناثناء اللہ نے بتادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ منشیات کیسز میں صرف دو ملزم ہیں ایک کا نام عمران خان ہے اور دوسرے کا نام شہزاد اکبر ہے، شہزاد اکبر نے اس وقت اسلام آباد پولیس افسر سے خود رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ ہم رانا ثنا اللہ پر کیس کرنا چاہتے ہیں اور یہ وزیر اعظم کا حکم ہے لیکن پولیس افسر کے راضی نہ ہونے پر انہوں نے اے این ایف کے ذریعے یہ کام کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر اگر ایک شخص ایسی حرکتوں کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے بعد اسے کیا حق ہے کہ وہ کہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل میانوالی میں جلسے سے خطاب میں اس نے آزادی کا سفر شروع کیا ہے جبکہ ہمیں آزاد ہوئے 74 سال ہوچکے ہیں، میرے خیال سے یہ درست کہا جارہا ہے کہ یہ فرح گوگی کو بچانے کی کوشش ہے۔