پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرسحر حیات اور یوٹیوبر سمیع رشید تنقید کی زد میں آگئے، دونوں کو خوشخبری سنانا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں یوٹیوبرسمیع رشید نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا ، جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سحر حیات کے حاملہ ہونے کی خوخشبری سُنائی۔
یوٹیوب وی لاگ میں سمیع نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا کے دیگر دوستوں اور ٹک ٹاکرز کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا کے ساتھ بھی شیئر کی ۔
View this post on Instagram
دونوں کی جانب سے ڈرامائی اندازمیں یہ خبرشیئر کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سحر نے اانسٹاگرام پر بھی یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اس جوڑی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بس ہرچیز ان کیلئے سوشل میڈیا اور ڈرامہ ہے‘۔

ایک صارف نے تمام ہی ٹک ٹاکرز پر تنقید کر ڈالی۔

ایک صارف نے ان کے اس اعلان کو ’چھچھوراپن‘ کہا۔

ایک صارف نے ان دونوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ اوررہ گیا ہے تو وہ بھی ویڈیو بنا کے ڈال دو‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیو کونٹنٹ کمنگ سون‘۔

یہ معروف جوڑا رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، شادی کی پرتعیش تقریبات اور رسومات پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔









