بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاطمہ جناح یونیورسٹی میں گرین بی آرآئی سیمینار

راولپنڈی(شیراز حسین)ایس آر آر سی کی جانب سے مستقبل کے امکانات اور درپیش چیلنجز سے متعلق گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) کے نام سے فاطمہ جناح (باقی صفحہ4بقیہ نمبر25)

ویمن یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں چینی وفد نے شرکت کی۔فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ایس ڈی جیز ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹر کے زیرانتظام سیمینار میں ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سویلائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر شکیل احمد رامے نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔شکیل احمد رامے نے گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکو سراہا اوراسے پاکستان کیلئے اہم قراردیا۔بی آئی آر گرین انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زانگ جیانیو نے اپنے خطاب میںکہا کہ چین پاکستان کی مدد کرنا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو ملکر آگے بڑھنا چاہئے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے اس موقع پر اپنے خطاب میںکہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے شہرکو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ یہ ہمارا پاکستان ہے، باہر سے آکرکوئی صفائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی گندگی ہے اس کوکوڑے دان میں ڈالیں تاکہ ہمارا معاشرہ صاف رہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کو صاف رکھیں۔ثاقب رفیق نے کہا کہ شہرکے باہر ہم نے ایک ہزار کنال کی جگہ لی ہے ،شہریوں کے کچن میں جو چیزیں ضائع ہوتی ہیں، ان کو ہم وہاں استعمال میں لائیں گے۔تقریب میں موجود طلبہ نے کہا کہ یہ سیمینار پاکستان کو صاف اور گرین رکھنے کیلئے تھا جس میں چینی وفد نے شرکت کی۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی کہ ہم اپنے ملک کوکیسے صاف رکھنا ہے۔اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس سے ملک کو باہر نکالنے کیلئے چین پاکستان کی بہت مدد کر رہا ہے۔ طلبہ نے مزید کہا کہ چینی وفد نے اپنے تجربات سے بھی ہمیں آگاہ کیا۔ طلبہ نے کہا کہ گرین بی آر آئی ایک اچھا قدم ہے کہ ہم ملک میں موجود گندگی سے کیسے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی تعمیراتی کام ہوتے ہیں تو اس میں یہ خیال رکھنا لازمی ہے کہ صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے۔طلبہ نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں جتنا بھی کوڑا ہے اس کو ختم کرنے کیلئے ہمیں سب کو ملکر کام کرنا چاہئے ہیں۔