بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مفتاح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کےصدر عرفان شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین فکر ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے.مزید برآں صدر ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ23 ۔ 2022 کے لیے تجاویز پیش کیں اور وزیر خزانہ کو تاجر برادری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور معیشت کی بہتری کیلئے ایف پی سی سی آئی کے اراکین کی بجٹ تجاویز کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔