بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنزہ میں سمائر نگر کےقریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 13غیر ملکی سیاحوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، سیاحوں کا تعلق فرانس سےہے۔۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمائر نگر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں13غیر ملکی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علی آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے اورپل گرنےکی وجہ سےمتبادل روڈ استعمال کیا جا رہاہے۔