راولپنڈی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان ہے، جس کے دورے کا ممکنہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
وزیراعلی آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ میٹرو بس ایلیویٹیڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کریں گے۔
اسکے علاوہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران پولیس کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ، آئیسکو، پولیس، صحت، سوئی گیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو آج دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









