اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اس دکان کا پتہ پوچھ لیا جہاں پر مفتاح اسماعیل کے بقول 800روپے میں 20کلو آٹے کا تھیلا مل رہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیارے مفتاح بھائی دکان کا پتہ بتابھیج دیں
جہاں سے 800روپے میں آٹے کا تھیلا مل رہا ہے ،عوام کی پرزور فرمائش ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہیش ٹیگ لکھا امپورٹڈ حکومت نا منظوراور ساتھ ہی مختلف ٹی وی چینلز کے سکرین شاٹ بھی شیئر کیے جن کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300روپے تک لے آئے ہیں۔
ڈئیر مفتاح بھائ دکان کا پتہ بھیج دیں جہاں آٹا 800 روپے کا ہے عوام کی پرزور فرمائش ہے۔۔۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/nTpHQIkyRv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2022









