پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ امریکہ میں تیار کی گئی سازش سے اب ہندوستان کی مداخلت کے راستے بھی کھل گئے۔
امریکہ میں تیار کی گئی سازش سے اب ہندوستان کی مداخلت کے راستے بھی کھل گئے۔ہمیں اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ لوگ ہندوستان سے ملے ہوئے ہیں۔افسوس کہ ہماری بہادر افواج نے جان دے کر ان غداروں سے اس ملک کو محفوظ کیا تھا لیکن ہماری آج کی لیڈرشپ نے قسم کھا رکھی ہر ملک سے مداخلت کروانے کی pic.twitter.com/OqEL8HCIjd
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 8, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لکھتے ہیں کہ ہمیں اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ لوگ ہندوستان سے ملے ہوئے ہیں، افسوس کہ ہماری بہادر افواج نے جان دے کر ان غداروں سے اس ملک کو محفوظ کیا تھا لیکن ہماری آج کی لیڈرشپ نے قسم کھا رکھی ہر ملک سے مداخلت کروانے کی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے۔
اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے۔ https://t.co/gSBE6SqZGD
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 8, 2022









