بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابوظبی ٹی 10 : ٹیم ابوظبی کو مسلسل 5 ویں شکست

زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ابوظی ٹی 10 کے 19 ویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے ٹیم ابوظبی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔ یہ ٹیم ابوظبی کی مسلسل 5 ویں شکست تھی۔
ٹیم ابوظبی نے ایک اور مایوس کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے۔ بنگلہ ٹائیگرز کے اوپنر جورڈن کاکس نے 23 گیندوں پر 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ جیت لیا۔
ٹیم ابوظبی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ڈینیئل سیمس نے 11 رنز دیکر 3 جبکہ شینن گیبریل نے 2 دیکر 2 اور بینی ہویل نے 9 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈینیئل سیمس کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔