بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چھٹی میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءکانیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چھٹی میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کررہے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر شرکاء کو خطے میں میری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں میری ٹائم آگاہی کے فروغ اور بلیو اکانومی کے امکانات کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ورکشاپ کے شرکاء سے بات چیت کی۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران، چیف آف اسٹاف نے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق امور اور ملک میں میری ٹائم آگاہی کے لیے پاکستان نیوی کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی کو بڑھانے، آپریشنل تیاریوں، معیاری تعلیم، صحت کے شعبے اور ساحلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر زور دیا۔ ایڈمرل نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پالیسی ساز، سرمایہ کار، دانشور اور صحافی کی حیثیت سے ان غیر استعمال شدہ بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ہر طرح کی حمایت اور تعاون فراہم کریں۔میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء میں سینیٹرز اراکین پارلیمنٹ،پالیسی میکرز،بیوروکریٹس،ماہرین تعلیم،تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ شرکاء نے ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز کا کامیابی سے سدباب کرنے پر پاک بحریہ کے کردار اور کوششوں کو بے حد سراہا اور قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔